• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرم اسٹرانگ کا تاریخی بیگ 1اعشاریہ8ملین ڈالر میں نیلام

چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرم اسٹرانگ کا تاریخی بیگ1 اعشاریہ 8ملین ڈالر میں نیلام کردیا گیا ۔

انہوں نے 1969میں خلا سے زمین پر لائی گئی چاند کی مٹی کو رکھنے کے لئے استعمال کیا تھا۔

نیلامی نیو یارک میں ہوئی جس کے بارے میں ماہرین کا اندازہ تھا کہ یہ بیگ4ملین ڈالر میں فروخت ہوگا۔

نیلام گھر کی طرف سے انٹر نیٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق نیل آرم اسٹرانگ کے چاند پر قدم رکھنے کی 48 ویں سالانہ یاد کے موقع پراس بیگ کو نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کیا جانا تھا جس سے حاصل کردہ رقم وقف اور وظائف پروگرام کے لئے خرچ کی جائے گی۔

تازہ ترین