• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاونٹی کرکٹ :محمد عامرکی بائولنگ نے دھوم مچادی

County Cricket Muhammad Aamir Economical Bowling

قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر محمد عامر نے کائونٹی کرکٹ میں اپنی نپی تلی باولنگ کے باعث دھوم مچادی۔

یہ حقیقت ہے کہ جہاں ٹی 20کرکٹ نے کھیل کی رفتار اور شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ کیاوہیں باولرز کی کارکردگی جانچنے کا معیار نپی تلی بائولنگ قرار پایا، یعنی کون بیٹسمین کو کتنی ڈاٹ گیندیں کراتا ہے۔

5سالہ پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے جدوجہد کررہے 25 سالہ پاکستانی فاسٹ باولر نے کائونٹی کے 5 ٹی 20 مقابلوں میں 5 شکار تو کئے ہی ساتھ ہی سب سے زیادہ 47 ڈاٹ بالز بھی کیں۔

محمد عامر ان دونوں انگلش نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایکسیس کی نمائندگی کررہے ہیں، ان کی عمدہ بائولنگ سے ٹیم انتظامیہ بہت خوش ہے۔

چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں مقابل بھارتی ٹیم کےکپتان ویراٹ کوہلی سمیت 3 اتبدائی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے محمد عامر نے پاکستان کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین