• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمائے کی قلت، اسٹیٹ بینک کا اوپن مارکیٹ آپریشن

Loss Of Capital State Bank Starts Open Market Operation

منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت پر اسٹیٹ بینک نے 7روز کے لیے منی مارکیٹ کو 11سو ارب 90 کروڑ روپے فراہم کردئیے۔

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ میں سرمائے کی کمی کو پورا کردیا۔

منی مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کو ایک ہزار 240ارب 10 کروڑ روپے کی طلب کی گئی تھی، جس پر اسٹیٹ بینک نے ٹی بلز اور انوسمنٹ بانڈز خرید کر منی مارکیٹ سسٹم کو 7روز مدت کے لیے 11سو ارب 90 کروڑ روپے فراہم کئے۔

فراہم کردہ رقم پر مرکزی بینک 5اعشاریہ 76 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع وصول کرے گا۔

تازہ ترین