• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں بے بنیادہیں،روس

New Us Sanctions On Iran Are Unfounded Russia

روس نے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں بے بنیاد ہیں۔ امریکا نے منگل کے روز ایران کے خلاف نئی پابندیاں بیلیسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کی وجہ سے عائد کی تھیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے باوجود مشرق وسطی میں اس کا کردار مثبت نہیں ہے۔

روس نے ایران کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔

تازہ ترین