• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ

Chaudhry Nisar Decideds To End Up Friendship With Nawaz Sharif

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم نوازشریف سے 35سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اتوار کو پریس کانفرنس میں نواز شریف سے رفاقت ختم کرنے کا اعلان کریں گے ۔

چودھری نثار کی جانب سے وزارت سے مستعفی ہونے کا بھی امکان ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اتوار کی شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے ۔

قبل ازیں پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاؤس میں معمول کی دفتری فائلیں نمٹاتے رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے وزیر اعظم سے اختلافات کی خبریں مسلسل منظر عام پر آرہی ہیں، تاہم اس اختلاف کے حوالے سے مختلف وزراء کی جانب سے تردید بھی سامنے آتی رہی ہے۔

 

تازہ ترین