• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: غلط انجکشن سے بچہ جان بحق، ورثا کا احتجاج

Manasseh The Child Dies From Wrong Injection Protesting At Heritages Highway

مانسہرہ میں عطائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا کر 2سالہ بچے کی جان لے لی۔ورثا نےواقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے قراقرم ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

ڈی ایس پی محمد ایاز کے مطابق غازی کوٹ میں ایک قمر حیات نامی عطائی نےمعمولی کھانسی کے مرض میں مبتلا 2سالہ بچے عبدالغنی کو انجکشن لگایا جسکے بعد اسکی موت واقع ہو گئی۔

ورثا نے قمرحیات کو بچے کی موت کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے اسکا کلینک توڑ دیا اورڈاکٹر کے فرار ہو جانے کے بعد قراقرم ہائی وے کو احتجاجًا بند کر دیا۔

بچے کی موت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا تاہم اس کے بعد بھی ٹریفک کئی گھنٹوں تک جام رہا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم قمر حیات کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

 

تازہ ترین