• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوالہ یار:باپ نے نومولود 15 ہزار میں فروخت کردیا

Tando Allahyar Father Sold His Infant In15000 Rupees

ٹنڈوالہ یار میں باپ نے مبینہ طور پر اپنا نومولود بچہ 15 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ بچے کی ماں نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا شوہر نشے کا عادی ہے، پولیس نے بچے کو خریدنے والے شخص اور اس کی بیوی کو گرفتار کرکے بچہ بازیاب کرالیا۔

مدینہ کالونی کے رہائشی شخص نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ عبدالغفور قمبرانی نے 4 روز قبل پیدا ہونے والا بچہ 15 ہزار روپے میں فروخت کردیا ۔

واقعہ کا علم ہونے پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کی اور بچے کو مبینہ طور پر خریدنے والے شخص اور اسکی بیوی اور ماسی کو گرفتار کرکے بچہ کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق کسی بھی بچے کو خریدنا یا قانونی تقاضوں کے بغیر گود لینا بھی جرم ہے ۔ پولیس نے نومولود بچے کو ماں کے حوالے کردیا ۔

بچہ خریدنے والی عورت کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچہ خریدا نہیں بلکہ گود لیا ہے۔ بچے کو اسکی ماں نے اپنے ہاتھوں سے ان کے حوالے کیا جسکی ویڈیو بھی موجود ہے ۔

پولیس نے دونوں فریقین کے بیانات پر تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین