• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایک گھر پر چھاپہ، کئی من مضر صحت گوشت برآمد

Lahoreraid On House Unhealthy Meat Recover

لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ایک گھر میں چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت برآمد کر لیا،دو ملزمان کوگرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر لوئر مال کے ایک گھر میں چھاپہ مارا جہاں سے کئی من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا اور موقع پر موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

مزید تفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو لوئر مال تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین