• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

Karachi Two People Were Injured In Firing Incidents

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ مبینہ ٹائون میں پولیس نے گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق مبینہ ٹاؤن، قائداعظم کالونی میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر مالک کو گرفتارکیا گیا،چھاپے کے دوران مضر صحت گٹکا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر خواجہ اجمیرنگری شاہنوازبھٹوکالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر دکان پر فائرنگ سے ملازم زخمی پوگیا،فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کوشہریوں نےپکڑ کر پولیس کےحوالےکردیا،2ساتھی فرارہوگئے ۔گرفتار ملزم سےاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے گھر میں لیٹا ہوا شخص زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین