• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Muslim Body Builder Killed Brutally In India

بھارت میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے ۔ مہاراشٹر میں گینگ وار کے دوران جنونیوں نے دن دہاڑے مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کوتلواروں ،ڈنڈوں اور ہاکیوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا۔

دل دہلادینے والا یہ واقعہ اٹھارہ جولائی کو شام سوا چھ بجے بھارتی ریاست مہاراشٹرا میںاس وقت پیش آیا، جب تلوار اٹھائے تقریباً 10 جنونی افراد نے گولڈ میڈلسٹ مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان پر حملہ کر دیا اور بھرے بازار میں تلواروں کے وار کر کے اسے مار ڈالا۔

28سالہ نوید پٹھان کو حملہ آور جم سے گھسیٹتے ہوئے سڑک پر لائے اور اس پر تلواروں سے وار کرتے رہے ،اس دوران لوگ سڑک سے گزرتے رہے لیکن کسی نے ان غنڈوں کو روکنے کی ہمت نہ کی۔

یہ تمام مناظر قریبی عمارت پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے اور ویڈیو کسی طرح لیک ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس نے 7ملزمان کو حراست میں لے لیا ،تاہم باقی ملزمان کی تلاش جاری رکھنے کے بجائے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر کیسے آئی ۔

تازہ ترین