• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی:ورلڈ وار ٹو‘‘کا نیا ٹریلر

Video Game Call Of Duty World War Ii New Trailer

نئے مشن، نئے ٹاسک،نئے کردار،جنگ اور تباہی کے مناظرسے بھرپور،وڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی: ورلڈ وار ٹو‘‘ کانیادھماکے دارٹریلر ریلیز کر دیاگیاہے ۔

خوف و دہشت اورپر خطر راستوں سے بھرپور گیم ’’کال آف ڈیوٹی‘‘ سیریزکےچودہویں حصے کا نیا ٹریلرکال آف ڈیوٹی ورلڈوار ٹو کا منظر عام پر آگیاہے۔

سلیج ہیمر گیمز پروڈکشن کےاس مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی‘‘ کو 2003 میں متعارف کرایاگیا،ہر سال کی طرح اس سال کی انسٹالمینٹ میں بھی بہت کچھ ہے خاصاور اسے جنگ عظیم دوئم کے پس منظر میں بنایاگیاہے۔

ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فورکے لئے موزوں ہے اوراس میں ملٹی پلیئر ز حب کا آپشن بھی ہے،یہ وڈیو گیم 3نومبر کو ریلیز کیاجائے گا۔

تازہ ترین