• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر روبوٹس تعینات

جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر مسافروں کی رہنما ئی اور ایئر پورٹ کی صفائی کیلئے روبوٹس تعینات کردیئے گئے۔

جنوبی کوریا کے شہر انچیان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایک روبوٹ نہ صرف ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ ایئر پورٹ سے متعلق ضروری معلومات کے علاوہ مسافروں کی رہنمائی بھی کرتا ہے اور اُنہیں راستہ بھی بتاتا ہے ۔

صفائی کے کام پر مامور دوسرا روبوٹ ایئرپورٹ کی انتہائی پھرتی سے صفائی کرتا ہے۔

باتیں کرتے ، کسٹمرز سروسز دیتے اور صفائی کرتے روبوٹس بچوں سمیت بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین