• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود کے رونے پرشوہرنے 60 سالہ بیوی کو چھوڑ دیا

The Husband Left His Wife On The Cry Of The Baby

سربیا کا بزرگ جوڑا طویل عرصے تک اولاد کے لئے دعائیں کرتا رہا اور جب قدرت نے انہیں اولاد کی نعمت سے نوازا تو 68 سالہ شخص نے بچے کے رونے سے تنگ آکر 60 سالہ بیوی کو چھوڑدیا۔

60 سالہ عاطفہ کوسربیا کی دوسری بزرگ ترین خاتون کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے حال ہی میں عمر کے اس حصے میں صحت مند بچی کو جنم دیا۔

عاطفہ کے ہاں اولاد ہوئی تو اگلے ہی روز ان کے 68 سالہ شوہر سیرف نوکک انہیں یہ کہہ کر چھوڑ گئے کہ وہ نومولود بچی کے ساتھ نہیں رہ سکتے کیوں کہ کمسن بچی رات کو اٹھ کر روتی ہے جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

68 سالہ سیرف نوکک کا کہنا تھا کہ وہ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ انہیں شوگر اور دل کے امراض لاحق ہیں اور بچی کے رونے سے ان کی ذہنی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بیوی کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔

سیرف کے مطابق ان کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ روتی ہوئی بچی کے ساتھ رات گزاریں کیوں کہ وہ بچی کے رونےسے ہونے والے شور کی وجہ سے پرسکون نیند نہیں کرسکتے۔

60 سالہ عاطفہ کے مطابق سیرف بچی کی پیدائش پر خوش نہیں تھے لیکن ان کی خواہش تھی کہ وہ زندگی میں ایک مرتبہ ضرور ماں بنیں جس کے لئے انہوں نے طویل علاج کرایا اور ماں بن گئیں تاہم اب وہ نومولود کے ساتھ خوش ہیں اور انہیں شوہر کی کوئی پرواہ نہیں۔

عاطفہ نے کہا کہ سیرف کے اکیلے چھوڑ جانےسے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میری پوری توجہ علینہ کی پرورش پر ہے اور اپنی بقیہ زندگی بیٹی کی تربیت کے لئے صرف کردی ہے جب کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی موجود ہے جو میری مدد کے لئے ضرور آئیں گے۔

تازہ ترین