• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے دارلحکومت ماسکو میں 13واں سالانہ ائیر شو اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے ۔

ایئر شو میں روس سمیت دنیا بھر سے 770 کمپنیوں نے اپنے جدید طیاروں کے ساتھ شرکت کی اور شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

دو سال بعد منعقد کئے جانے والے اس ائیر شومیں دنیا بھر سے معروف کمپنیوں نے اپنے جدید طیارے نمائش کے لئے پیش کئے جنہیں دیکھنے عوام کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔

ائیر شو کے آخری روز بھی جنگی طیارے فضا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر شاندار کرتب اور منفرد اسٹنٹس پیش کیے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

جانباز ہوابازوں نے جہازوں کو فضا سے زمین کی طرف اور زمین سے فضا میں تیزی سے لے جانے اور قلابازیاں دینے کے شاندار اسٹنٹس پرفارم کئے ۔ جس پر انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

 

تازہ ترین