• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈرامہ فلم ’’لوگن لکی‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی ووڈ کے نامور اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم اورکیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم ’’لوگن لکی‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکاراسٹیون سوڈربرکی اس فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔

سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونیوالی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔

مارک جانسن ، چیننگ ٹیٹم اورریڈ کیرولین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سبیسٹیئن اسٹین، جیک کوئیڈ، کیتھرین واٹر اسٹون، سیٹ میکفرلینڈ، چیننگ ٹیٹم اور ہیلری سوانک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گرہوئے ہیں۔

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو رواں سال18اگست کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

تازہ ترین