• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر پمپس پر پیٹرول ختم ، بحران شدید

Petrol Ended On Most Pumps Across The Country Cng Also Closed In Sindh

ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا جس کے باعث شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

آئل ٹینکر مافیا کی بلیک میلنگ رنگ دکھانے لگی اور آئل ٹینکرز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر پٹرول پمپس پر پیٹرول نایاب ہوگیا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

جن پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کراچی میں چند کھلے پیٹرول پمپس پر شہریوں نے رات گئے لائنوں میں لگ کر پیٹرول اور ڈیزل بھراویا ۔

دوسری جانب سی این جی بندش کے شیڈو ل کے پیش نظر گزشتہ رات سے صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز پر بھی گاڑیوں کارش رہا ۔

پیٹرول بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی ہو گئی اور ان کی جانب سے عوام سے زیادہ کرایہ وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد آئل ٹینکرز کو قانون کے دائرہ کار میں لانے پر آئل ٹینکرزایسوسی ایشنزاور حکومت کے درمیان گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پٹرول کی نقل وحمل کے لئے ریلوے کی خدمات پیش کر دی ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ آج بات چیت میں معاملات طے پا جائیں گے۔

تازہ ترین