• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید چنائے کی صوبائی وزیرثقافت سے ملاقات

Sharmeen Obaid Meets Provincial Minister Of Culture

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائےنے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار علی شاہ سے گزشتہ روز ان کےدفتر میں ملاقات کی اورباہمی امور کی دلچسپی پر گفتگو کی۔

اس موقع پر شرمین عبید چنائے نے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سے صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں، میوزیم، سینما اور سیاحت کے فروغ سے متعلق گفتگو کی اور اپنی جانب سےتجاویز بھی پیش کیں۔

تھر سمیت سند ھ کے مختلف ضلعوں میں جاری اپنے پروجیکٹس سے متعلق صوبائی وزیر کو آگاہ کیاجس پر صوبائی وزیر نے اپنی جانب سے شرمین عبید چنائے کو انکے پروجیکٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین