• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر کی فلم’لکھنؤسینٹرل‘ کا نیا ٹریلر جاری

بھارتی اداکار فرحان اختر جیل پہنچ گئے۔ جی ہاں، بولی وڈ کی نئی آنے والے فلم ’لکھنؤسینٹرل‘کا نیاٹریلر جاری کردیاگیا ہے جس میں فرحان اختر لکھنوکے سینٹرل جیل میں سلاخوں کے پیچھے نظر آرہے ہیں۔

رنجیت تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے قیدی کے گرد گھومتی ہے جو سنگر بننا چاہتا ہے ۔

بولی وڈ کی نئی آنے والے فلم ’لکھنؤ سینٹرل‘میں فرحان اختر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، دیپک ڈوبریال و دیگر شامل ہیں۔

فرحان اختر کی نئی آنے والی یہ فلم ’لکھنؤ سینٹرل‘رواں سال 15ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین