• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 14 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین موجود ہیں، پی ٹی اے

There Are More Than 14 Million Mobile Phone Users In The Country Pta

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 5 سب میرین کیبلز کام کررہی ہیں اور سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال ہورہا ہے۔

ان کا بتانا تھا کہ اس وقت ملک کے 72 فیصد سے زائد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں، ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورز استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا کہ ملک میں نجی ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ جدید ٹیکسی سروس سے عام ٹیکسی ڈرائیور متاثر ہورہے ہیں، جلد ہی عام ٹیکسی ڈرائیورزکو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔

چوری شدہ موبائل فون کے دوبارہ استعمال کے حوالے سے اسماعیل شاہ نے کہا کہ موبائل فونز کی چوریاں کم کرنے کے لیے نیا سسٹم لایا جا رہا ہے، جس کے فعال ہونے کے بعد چوری شدہ موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبربدلنے سے بھی استعمال نہیں ہو سکے گا۔

اجلاس میں صورت حال اس وقت انتہائی غیر سنجیدہ ہوئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر نے چیئرمین پی ٹی اے سے پوچھا کہ دنیا کے کئی ممالک اب ٹین جی استعمال کررہے ہیں ہم کب تک فور جی پرہی رہیں گے۔

تازہ ترین