• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ لڑکیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں، میڈیکل رپورٹ

There Is No Sign Of Violence On Infected Girls Body Medical Report

ملتان میں زیادتی کا نشانہ بننے والی دونوں لڑکیوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ۔

ملتان کے علاقے راجہ پور کے تھانہ مظفر آباد کی حدود میں چند روز قبل ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پنچایت نے زیادتی کے بدلے زیادتی کا فیصلہ دیا اور متاثرہ لڑکی کے بھائی نے پنچایت کے حکم پر 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کےخون کے نمونے لے کر ڈی این اے کے لیے لاہور کی فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پنچایت کے سربراہ اور مرکزی ملزم سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تھانہ مظفر آباد کے اہلکار و افسران کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقاتی کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تازہ ترین