• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، آئس کریم فیکٹری سیل

Punjab Food Authority Seals Ice Cream Factory In Lahore

خبردار ، شادیوں میں جائیں مگر قلفہ اور آئس کریم ذرا دیکھ کر کھائیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں جعلی آئس کریم اورقلفہ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی۔

آئس کریم اورقلفے کی تیاری میں ویجی ٹیبل فیٹ ، فلیورز اور کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا، یہ آئس کریم اور قلفہ شادی ہال اورکیٹرنگ کمپنیوں کو فروخت کیا جاتا تھا ۔

فیروز پور روڈ پر واقع آئس کریم قلفہ فیکٹری میں کسی بھی پیکٹ پر ایکسپائری ڈیٹ موجود نہیں تھی ۔

تیار قلفےاور آئس کریم کو انتہائی گندے اور ناقص اسٹور میں محفوظ کیا گیا تھا جہاں گٹر کی کھلی نالیاں بھی گزر رہی تھیں، فیکٹری سے 890 کلو ناقص اور غیرمعیاری قلفہ قبضےمیں لے لیا گیا ۔

تازہ ترین