• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیف بیزوز کا بل گیٹس کے امیر ترین شخص کے اعزاز پر قبضہ

Jeff Bezos Grabs Bill Gates Richest Man Position

معروف آن لائن ریٹیلر کمپنی کے بانی جیف بیزوز نے بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آمیزون کے حصص میں اضافے نے جیف بیزوز کو امیر ترین افراد کی فہرست میں نمبرون پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 2013 سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کئے ہوئے تھے اور اگر آمیزون کے حصص کی قیمت آج برقرار رہی تو جیف بیزوز بدستور اس اعزاز پر قابض رہیں گے۔

بدھ کو بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالرز جبکہ جیف بیزوز کی 89 ارب ڈالرز تھی مگر کمپنی کے حصص کے اضافے نے جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے بلکہ وہ بل گیٹس سے بھی کئی کروڑ ڈالرز زیادہ ہوگئے۔

جیف بیزوز گزشتہ 30 برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 20سال قبل شامل ہوئے تھے۔

تازہ ترین