• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب : ینگ ڈاکٹرز کی ایمرجنسی بھی بند کرنےکی دھمکی

Young Doctors Threatened To Shut Down Emergency

ینگ ڈاکٹروں کےحکومت سےمعاملات طےنہ ہونے کے باعث پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آٹھویں روز بھی ہڑتال پر ہیں ، ہڑتال نے مریضوں کو پریشان کررکھاہے ، دور دراز سے آنے والے مریض اور اہل خانہ مایوس لوٹ رہے ہیں ۔ینگ ڈاکٹرز نےایمرجنسی بھی بند کرنےکی دھمکی دے دی ہے۔

فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے ۔ینگ ڈاکٹرز ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔

ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ہڑتال جاری ہے ۔ہڑتالی ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر کل سے ایمرجنسی میں بھی سروسز بند کردیں گے ۔

گجرات اور گوجرانوالہ کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے ۔دونوں اضلاع کی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینئر ڈاکٹروں کی ڈیوٹی سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے کام میں کوئی خلل نہیں پڑرہا۔

محکمہ صحت پنجاب نے اب تک 70 سے زائد ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔

تازہ ترین