• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock 100 Index Declined To 485 Points

سیاسی صورت حال پر سرمایہ کاروں کی تشویش نے 100 انڈیکس کو 485 پوائنٹس گرا دیا،کاروبار کا اختتام 46 ہزار سے نیچے ہوا، سیاسی صورتحال ہی مستقبل کی سمت کا تعین کرے گی۔

معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق سرمایہ کاروں کو ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش ہے، اگرچہ کمپنیاں اچھے مالی نتائج دے رہی ہیں لیکن سرمایہ کار سیاسی صورتحال پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

اس لئے سیاسی منظر نامہ ہی آئندہ مارکیٹ کی سمت کا تعین کرے گا،کاروبار کے دوران 384 کمپنیوں کے 20 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 100 ارب روپے کم ہوکر 9531 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین