پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ائیر مارشل (ر) انعام الحق وفات پاگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 1965ء اور 1971ءکی جنگوں کے ہیرو انعام الحق طویل عرصے سے علیل تھے۔
انہوں نے 1947ء میں رائل پاکستان ایئر فورس کے پانچویں جی ڈی پی کورس میں شمولیت اختیار کی،1971ء کی جنگ میں انعام الحق کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال جرأت سے نوازا گیا۔
ایئر مارشل انعام الحق کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ 11 اگست 2017ء کو پی اے ایف بیس نور خان میں فوجی اعزاز ک ساتھ ادا کی جائے گی۔