• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 50سے زائد افراد زیر حراست

Karachi Police Operations More Than 50 Suspects Arrested

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ باغ کورنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران سیاسی جماعت کا ایک ٹارگٹ کلرمارا گیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی منیر شیخ کے مطابق کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا،جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی منیر شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

دوسری جانب منگھوپیر سلطان آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کے بعد 3اسٹریٹ کرمنل کو گرفتارکر کے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی جبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شیشہ برآمد کر کے شیشہ بار کے مالک سمیت 28 افراد کو حراست میں لیا ۔

تازہ ترین