| |
Home Page
منگل 26 محرم الحرام 1439ھ 17 اکتوبر 2017ء
August 12, 2017 | 09:44 am
پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دم توڑنے لگی

Young Doctors Strike In Punjab Across The Country

Young Doctors Strike In Punjab Across The Country

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بارہویں روز میں پہنچے پہنچتے دم توڑنے لگی ہے۔ پروفیسرز اور نئے بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کی مدد سے اسپتالوں میں علاج معالجے کی صورت حال معمول پر آرہی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بھرتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز تو او پی ڈیز میں نہیں آ رہے تاہم پروفیسرز اور نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز نے معاملات سنبھال لیے ہیں۔

مریضوں کا علاج بھی جاری ہے اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔مریضوں کی مشکلات میں کمی ضرور آئی ہے لیکن وہ رش کے باعث پریشان ہیں۔


اسپتالوں میں صورت حال معمول پر لانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے صوبہ بھر میں پی جی ٹرینی ڈاکٹرز اور میڈیکل آفیسرز کی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔