| |
Home Page
پیر 02 صفر المظفر 1439ھ 23 اکتوبر 2017ء
August 12, 2017 | 09:51 am
کراچی:مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار

Rainy Weather In The Morning In Different Areas Of Karachi

Rainy Weather In The Morning In Different Areas Of Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا،آج بھی موسم مکمل اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

صدر، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ شارع فیصل ، گلستان جوہر میں کچھ دیر بارش ہوئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کبھی مکمل اور کبھی جزوی رہنے کےساتھ بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہےجبکہ درجہ حرارت 31سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے ۔

جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 سے 24کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب78فیصد ہے ۔