| |
Home Page
جمعہ 29 محرم الحرام 1439ھ 20 اکتوبر 2017ء
August 12, 2017 | 11:11 pm
’’جب ہیری میٹ سجل‘‘کی7دن کی کمائی صرف 58کروڑ

Jab Harry Met Sejal Earn 58 Crore In 7 Days

بالی ووڈفلم’جب ہیری میٹ سجل‘نے اپنی ریلیز سے اب تک صرف58کروڑ کی کمائی کر سکی ہے ۔

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرمامرکزی کردار میں نظر آئیں گے جس میں شاہ رخ خان ایک ٹوئر گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

واضح رہے یہ تیسرے بار ہے کہ کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی 'رب نے بنادی جوڑی’اور 'جب تک ہے جاں‘میں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حدپسند کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلم’جب ہیری میٹ سجل‘اپنی ریلیز کے پہلے دن کوئی خاص بزنس نہ کرسکی تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسکے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔