• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے 8سو طلبا کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ

Students Visits Quetta Army Garrison

بلوچستان کے 800طلبانے کوئٹہ گیریژن میں پاک فوج کےیونٹس اور فارمیشنز کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کےطلبا،فیکلٹی ممبرزنےپورادن ملٹری یونٹس اور فارمیشنز میں گزارا، دورے کا مقصد طلبا کو پاک فوج کے معمول کے کام سے روشناس کرانا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلبا اور فیکلٹی ممبرز کا دورہ 14اگست کی تقریبات سے متعلق تھا، طلبا کو پاک فوج کے تنظیمی و دفاعی صلاحیت سے روشناس کرانا بھی دورے کا مقصد تھا۔

طلبا نے کمپاؤنڈ کلیئرنگ مظاہرے میں گہری دلچسپی لی، آرٹلری گن فائر اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ کو دلچسپی سے دیکھا اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور رکھے گئے آلات دیکھے۔

تازہ ترین