| |
Home Page
منگل 29 ذیقعدہ 1438ھ 22 اگست 2017ء
August 13, 2017 | 03:03 pm
شیخ رشید کی پارٹی آج راولپنڈی میں جلسہ کرے گی

Sheikh Rasheeds Party Will Rush In Rawalpindi Today

Sheikh Rasheeds Party Will Rush In Rawalpindi Today

شیخ رشید کی پارٹی آج راولپنڈی میں جلسہ کرے گی،جلسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بھی شرکت متوقع ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے اعلان کردہ جلسے کی تیاریاں زوروں سے جاری ہے اور لیاقت باغ کے اطراف بڑے بڑے پینافلیکس اور بورڈز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے جلسے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور شرکا کی جامع تلاشی کے بعد انہیں جلسہ گاہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی بحال رکھنے کے لئے پلان جاری کردیا، جس کے مطابق اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کامران مارکیٹ، ٹی ایم چوک اور کچہری روڈ موڑا جائے گا جب کہ مری روڈ آنے والی گاڑیوں کو ڈی اے وی کالج روڈ سےفوارہ چوک اور گوالمنڈی موڑا جائے گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جلسے میں آنے والی ریلیوں کو کسی مقام پر روکا نہیں جائے گا اور ٹریفک پولیس کے تمام سینئر و جونیئر افسران جلسے کے اختتام تک موجود رہیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی عوامی مسلم لیگ کے جلسے میں شرکت کا اعلان کرچکے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں و کارکنان کی آمد کا بھی امکان ہے۔