| |
Home Page
ہفتہ 26 ذیقعدہ 1438ھ 19 اگست 2017ء
August 13, 2017 | 07:56 pm
ایرانی میزائل پروگرام ،بجٹ میں اضافے کی منظوری

Iranian Missile Programme Budgets Increase Approved

Iranian Missile Programme Budgets Increase Approved

ایرا نی پارلیمنٹ نے اپنے خصوصی اجلاس میں ملکی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دینے کے لیے 520 ملین ڈالر کا اضافی فنڈ مختص کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ نے اس فنڈ کی منظوری امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے تناظر میں دی ہے۔ پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے فنڈ میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کہا کہ امریکی جان لیں کہ ابھی یہ پہلا قدم ہے۔

پارلیمنٹ میں میزائل پروگرام کے لیے اضافی فنڈ کی قرارداد انتہائی بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے رواں برس جولائی میں ایران پر نئی پابندیوں کی منظوری دی تھی کیونکہ ایران کا میزائل پروگرام پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔