• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Increase Digital Currency Value Every Day

ڈیجیٹل کرنسی’ بٹکوائن‘ کی قدر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور 4000ڈالر کی سطح کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا گیاہے۔

ترک میڈیا کے مطابق عالمی اقتصادیات میں تیز رفتاری سے اضافے کا مظاہرہ کرنے والی بٹ کوائن کرنسی نے قانونی نظم و ضبط، چوریوں اور انٹر نیٹ جرائم میں ادائیگی کے طریقوں میں سرفہرست ہونے کی وجہ سے بہت مشکل وقت گزارا ہے لیکن اس سب کے باوجود زندہ رہنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بٹ کوائن کرنسی سال 2010میں 0.03 ڈالر کے ساتھ منڈی میں داخل ہوئی اورسال 2012 میں 13 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

سال 2013 میں اس کی قدر 266 ڈالر تک اور سال 2017 میں 4100 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اگریہ کہا جائے کہ سال 2013 میں بٹ کوائن کو سنجیدگی سے نہ لینے والے آج امیر ہونے کے لئے اس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔

 

تازہ ترین