• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سال کی طرح اس سال بھی آسٹریلیاکے شہر سڈنی میں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 80ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

فلاحی مقاصد کے لئے منعقدہ اس سالانہ میراتھن میں ہر عمر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزار وں افراد نے شرکت کی اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔

چودہ کلومیٹر طویل میراتھن میں شامل ہونے والے کئی شرکاء نے دلچسپ ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے ۔

جن میں مختلف کریکٹرز سے لیکر جانوروں اور دلچسپ و عجیب انداز میں تیار کیے گئے ملبوسات میراتھن کے دوران لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

اس دوڑ سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کی جائےگی۔

 

تازہ ترین