• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک، 100 انڈیکس میں 1389 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock 1389 Points Reduced In Hundred Index

ملکی سیاسی صورتحال پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 فیصد گرگیا، سرمایہ کاروں کے 283 ارب روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، کاروبار کے آغا ز پر انڈیکس نے دن کی بلند ترین سطح 45419 پر کاروبار کیا اور پھر اپنی سمت جنوب کی جانب کرلی۔

کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 1389 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 899 پر کیا۔

سی ای او شجر کیپیٹل ریحان عتیق کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور بگڑتی معاشی صورتحال کے سبب انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔

کاروبار کے دوران 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 9 ارب روپے سے زائد رہی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 283 ارب روپے کم ہوکر 9138 ار ب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین