• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کا آغاز فتح سے کریں گے، انگلش کپتان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پراعتماد بیٹسمین جو روٹ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دےکر سیریز کا آغاز فتح سے کریں گے۔

ایک بیان میں انگلش کپتان نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بہت بلند ہیں ، اس کے باوجود ویسٹ انڈیز ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

انگلینڈاور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔

جو روٹ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ،ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گےاور سیریز میں مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔

انگلش کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔

تازہ ترین