• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیادت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعظم

Political Leadership Is Committed To Ending Polio Prime Minister

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ سیاسی قیادت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہےجبکہ پولیو کے خاتمے لیے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس جلد طلب کیا جائےگا۔

وزیراعظم کوایک اہم اجلاس کے دوران پولیو پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیاہےکہ ملک میں پولیوکیسز میں 70 فی صدکمی آئی ہے اور اس سال ملک بھر میں پولیو کے صرف 3کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا،جس میں وزارت قومی صحت کی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور عائشہ رضا فاروق نے بریفنگ دی اوربتایاگیاکہ ملک میں پولیوکیسز میں گذشتہ برس کی نسبت 70 فی صد کمی آئی ہے۔ فوج اور پولیس کی مدد سے ٹیموں کو مکمل تحفظ اور گھر گھر ویکسین کا کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے وزارت صحت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئےکہاکہ انسداد پولیو کے لیے صوبائی حکومتیں مربوط کوششیں کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے لیے تمام فریق بین الاقوامی اداروں سے ملکر کام کریںجبکہ پولیو کا خاتمہ آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ پولیو کا مکمل خاتمہ موجودہ حکومت ترجیحات میں شامل ہے اور مقصد کے حصول کےلئےمسلسل اقدامات اور مانٹرنگ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین