• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،ایک لاکھ سے زائد مویشی فروخت کو تیار

Karachi Ready To Sell More Than One Lakh Cattle

کراچی سپرہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی رونقیں بڑھنے لگیں، ایک لاکھ سے زائد مویشی فروخت ہونے کو تیار ہیں مگر قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ خریدار آکے نہیں دے رہے۔

آٹھ سو ایکڑ سے زائد پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ایک لاکھ سے زائد جانور آچکے ہیں۔26 بلاکس پر مشتمل منڈی میں چار بلاکس وی آئی پی جانور اور 22 عام جانوروں کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

جب شہری بچوں کے ساتھ جانور لینے پہنچے تو دام سنتے ہی ساری خوشی ملیا میٹ ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں نے نارمل سے جانوروں کی جو قیمتیں بتائیں، اُنہیں سن کر ذہن’گائے خریدوں یا بکرا‘کی ڈانواڈول قربان گاہ پر لٹک کر رہ گیا ہے۔

بیوپاری زائد قیمتوں کی ٹوپی پولیس کی بھتہ خوری اور ٹیکس میں اضافے کے سرپر رکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین