• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ، پلاسٹک کی مدد سے10میٹر لمبا وہیل کا مجسمہ

دنیا میں کوئی چیز بیکار نہیں ہوتی اگر انسان میں تخلیقی صلاحیتیں موجود ہوں تو ہر بے بیکار چیز کو کار آمد بنایا جاسکتا ہے۔

برطانیہ میں ایسے ہی ماہر فنکاروں نے پلاسٹک کا استعمال کرتے ہوئے ا یسا انوکھا اور منفرد وہیل کا مجسمہ تخلیق کیا جسے دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے ۔

دس میٹر لمبا یہ آرٹ کا نمونہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے لئے تیار کیا گیا جس کی تیاری میں پلاسٹک کی ہزاروں بوتلیں ،بیگز اور اسٹراز کااستعمال کیا گیاہے۔

اس مجسمے کو 'اسکائی اوشین 'نامی آگاہی مہم کے لئے استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد سمندر میں پلاسٹک اور دیگر کچرا پھیلنے کے باعث آبی حیات کو پہنچے والے نقصان سے بچانا ہے۔

 

تازہ ترین