• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور فلم ’ساہو‘ میں 4 کروڑ معاوضہ لیں گی

Sharadha Kapoor Will Take Rs 4 Crore In The Movie Soho

بولی ووڈ اداکر پربھاس کی فلم ’ساہو‘ کے فلمسازوں نے ایک ماہ کے لیت و لعل کے بعد بالآخر فلم کی مرکزی ہیروئن کے لیے شردھا کپور کا انتخاب کرلیا، جبکہ ایک ماہ سے یہ کہا جارہا تھا کہ انوشکا شرما کو پربھاس کے مقابل کاسٹ کیا جارہا ہے۔

اس فلم کے لیے کترینہ کیف اور پوجا ہیج سمیت متعدد آپشنز تھے ،مگر فلمسازوں نے شردھا کپور کا انتخاب کیا اور انتہائی شاندار یعنی 4 کروڑ روپے معاوضہ دیں گے۔

یہ فلم تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی ۔ شردھا کپور کی بولی وڈ میں خاصی بڑی فین فالونگ ہے،اس لئے فلمسازوں کا ان پر اتنا خرچ کرنا برا نہیں لگا۔150کروڑ روپے کے میگا بجٹ سے بننے والی ایکشن فلم کی ہدایات دیں گے۔

نیل نتن مکیش فلم میں منفی کردار ادا کریں گے،انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ملک کی اب تک کی سب سے بڑی ایکشن فلم ہوگی،نیل نے کہا کہ فلم ساہو ایک شاندار فلم ہے، فلم باہو بلی کے بعد اداکار پربھاس کی عوام میں پسندیدگی میں بہت اضافہ ہوا ہے اور جہاں اتنا بڑوا ہیرو ہوگا وہیں اتنا ہی بڑا ولن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ہر کردار کی طرح میرے کردار کےبھی متعدد پہلو ہیں،یہ ایک دلچسپ فلم ہے، سوجیت کا وژن بہت اچھا ہے، ساہو 2018 کی سب سے بڑی ایکشن فلم ہوگی۔

فلم باہو بلی میں بیٹے اور باپ کا کردار ادا کرنے کے بعد پربھاس اب فلم ساہو میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ان کی داڑھی کے بغیر تصویر پہلے ہی مقبول ہوچکی ہے۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ بھارت سے باہر کی جائے گی، خاص طور پر ابو ظہبی اور کچھ یورپ کے اہم مقامات پر۔ فلم کی موسیقی شنکر ماحسان ترتیب دیں گے جبکہ سینماٹو گرافی مادھی دیں گے جن کے غازی میں کام کو بہت پسند کیا گیا تھا، تام اداکار ارن وجے نے کہا ہے کہ وہ بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 

 

تازہ ترین