• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیل کریگ پھر سے ’جیمز بونڈ‘کا کردار ادا کریں گے

Daniel Craig To Play The Role James Bond Again

امریکی ٹاک شو میں ڈئنیل نے اگلی فلم میں جیمز بونڈ کردار نبھانے کی تصدیق کردی۔

نامور ہولی وڈ اداکار ڈینیل کریگ فلم ’بونڈ‘ کی سیریز کی اگلی فلم ’بونڈ 25‘ میں اپنے کامیاب کردار جیمز بونڈ کو دوبارہ نبھانے کی حامی بھر لی ہے۔

طویل ہاں ناں کے بعد ڈینیل بلا آخر اب یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ مداح انہیں ایک بار پھر جیمز بونڈ کردار میں دیکھ سکیں گےاور ہالی وڈ کی یہ کامیاب ترین فلم سیریز بونڈایک بار پھر سے اپنے مداحوں کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے جس میں ڈینیل کریگ پھر سے مرکزی کردار میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔

خیال رہے کہ 2015 میں دیے ایک انٹرویو میں ڈینیل کریگ نے ’بونڈ‘ سیریز میں اپنے کردار کو دہرانے سے انکار کیا تھاتاہم گزشتہ روز ٹاک شو کے میزبان کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ یہ کردار نبھانے کی اب تصدیق کر رہے ہیں اور اگلی جیمز بونڈ فلم میں شائقین انہیں پھر سے بڑےپردے پر دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ڈینیل اب تک بونڈسیریز کی چار فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں 2006 کی ’کسینو رائل‘، 2008 کی ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 کی ’اسکائی فال‘ اور 2015 کی 'اسپیکٹر شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں برطانیہ کی کامیاب گلوکارہ ایڈیل بھی موجود ہوں گی جبکہ یہ فلم نومبر 2019میں ریلیز کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین