• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل

Afghan Registration Process In Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ،نشتر آباد اور کالا منڈی جی ٹی روڈ پشاور میں قائم مراکز میں سہولیات کے نامناسب انتظامات کے باعث افغانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث رجسٹریشن کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا ۔

پشاورمیں غیررجسٹرڈ افغان شہریوں کی رجسٹریشن کےلیے دو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ نشترآباد اور کالامنڈی سینٹرز میں رجسٹریشن کےلیے افغان شہری بڑی تعداد میں پہنچے تاہم ان کے لیےسینٹرز میں سہولیات کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔ شدید گرمی میں افغان شہری سڑک پر بیٹھے ہوئے تھے۔

بجلی نہ ہونے کے باعث افغان شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا۔

دوسری جانب افغان کمشنریٹ حکام کے مطابق نادرا کو بتادیا گیا ہے کہ جنریٹر فراہم کیےجائیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جاسکے۔

 

تازہ ترین