• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی

Archana Gets Sidhus Seat In Kapil Sharma Show

بھارتی چینل سونی کے مشہور پروگرام ’دی کپل شرما‘ میں نجوت سنگھ سدھو کی جگہ اب اداکارہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی۔

تفصیلات کے مطابق نجوت سنگھ سدھو کی بیماری کی وجہ سے مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی کپل شرما شو‘ میں نظر نہیں آئیں گے ،جبکہ ان کی جگہ کپل کی بہترین دوست ارچناپورن سنگھ ہوں گی۔

ارچناپورن سنگھ کا کہنا تھا کہ سدھو جی کی بیماری کی وجہ سے میں نے اس شو کی چند اقساط کرنے کی حامی بھر لی ہے تاہم وہ دعا گو ہیں کہ سدھو جلد صحت یاب ہو کر واپس اپنے شو میں آجائیں۔

تازہ ترین