• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوانوں کی جسمانی ٹریننگ بہت ضروری ہے: آرمی چیف

Physical Training Of Youth Is Necessary Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جنگی آلات کی تربیت کے ساتھ جوانوں کی جسمانی ٹریننگ بھی ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوکاڑہ کینٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چھٹے آرمی چیمپئن شپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیمپئن شپ اوکاڑہ کینٹ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چھٹی آرمی فزیکل اینڈ کامبیٹ ایفی شینسی چیمپئن شپ راولپنڈی کور نے جیت لی، کراچی کور کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ سپاہی جمشید خان نے 112 پل اپس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سپاہی عرفان ریاض نے1503 پش اپس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، سپاہی ناصراللہ نےمجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جنگوں میں چاہے جتنی بھی جدت آجائے، سپاہی کی بنیادی طاقت اس کی جسمانی فٹنس ہے ۔

آرمی چیف نے جوانوں کی فزیکل فٹنس کو سراہا ، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

تازہ ترین