• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ لینڈ میں دلچسپ 'ببل رن کا انعقادکیا گیا جس میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔

یوں توننھے بچے سرف اور صابن کے پانی سے جھاگ اور بلبلے بناکر اس سے کھیلتے ہیں مگر پورٹ لینڈمیں اسی نوعیت کی ایک دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے جھاگ میں نہاتے ہوئے خوب دوڑیں لگائیں۔

پورٹ لینڈمیں منعقدہ اس ریس میں ہزاروں شرکا نے کچھ دیر کے لئے زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کو بھول کربلبلوں سے کھیلتے ہوئے خوب دوڑیں لگائیں۔

اس دلچسپ ایونٹ میں شرکا نے 5 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جھاگ سے نہلادیا ۔اس موقع پر نا صرف بچے بلکہ بڑے بھی خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے اور رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

 

 

تازہ ترین