• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پولیس تشدد کا شکار نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا

Lahore The Police Broke Out In A Young Hospital Who Was Tortured

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طورپر گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے پل سے دھکا دے کر گرایا جانے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

نوجوان زوہیب کے ساتھ 14 اگست کی رات کو یہ واقعہ پیش آیا تھا۔زوہیب دوستوں کے ساتھ کار پر سوار ہو کر گارڈن ٹاون انڈر پاس پل کے اوپر سے گزر رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ناکے پرروک لیا ، تلخ کلامی نے زور پکڑا تو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پرزوہیب کو زور کا دھکا دیا اور وہ انڈر پاس پل کے اوپر سے نیچے جا گرا ۔

گارڈن ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے تھانیدار خالد اور کانسٹیبل شاہد کےخلاف زخمی زوہیب کے دوست وقاص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے میں اقدامِ قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

زوہیب کے گھروالوں اور دوستوں نے الزام لگایا ہےکہ 14 اگست کی رات پولیس نے زوہیب سے رشوت طلب کی اور انکار پر دھکا دے کراسےپل سےنیچے انڈر پاس میں گرادیا تھا ۔ مقدمےکےاندراج کےباوجود پولیس اہلکار ، دونوں ملزمان تاحال گرفتارنہیں ہو سکے۔

زوہیب 5 روز زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج صبح دم توڑ گیا۔

 

تازہ ترین