• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا اہم رکن ادا کرنے کے لئے 10 لاکھ عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جبکہ حج اجازت نامہ نہ ہونے پر سعودی حکام نے 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی نے پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کے روز تک 9 لاکھ 92 ہزار 879 عازمین حج مختلف ممالک سے سعودعرب پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ 82 ہزار543 زیادہ عازمین پہنچے ہیں، جو 22 اعشاریہ 5 فیصد بنتی ہے۔

سعودی نیوزی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مزید بتایا گیا کہ 9 لاکھ 46 ہزار 182 عازمین بذریعہ ہوائی جہاز پہنچے ہیں اور 43ہزار 114 عازمین زمینی راستوں سے پہنچے جبکہ بحری جہازوں سے پہنچنے والوں کی تعداد 3 ہزار 583 تھی۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اندروانی راہداریوں کے ذریعے بغیر حج اجازت ناموں کے پہنچنے والے 1 لاکھ 20 ہزار غیرملکیوں کو واپس لوٹا دیا جبکہ دیار مقدس میں داخل ہونے کی کوشش پر61ہزار 600 گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین