• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی

More Than 900 People Suffered From Dengue In Peshawar

پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کو خیبرٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

خیبرٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جولائی سے اب تک 5 ہزار 78 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی، جس میں 862 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو لایاگیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 142 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی کے 38 مریضوں کو داخل کرایا گیا، جن میں سے 14 تاحال زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین