• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلوناوین حملہ:ہلاک افراد کی یاد میں پھول رکھنےکاسلسلہ جاری

Laying Flowers Continue In Rememberence Of Dead People In Van Attack In Spain

اسپین کے شہر بارسلونا میں وین حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں نے انسانوں کا مینار بنا کر توازن، ہمت اور مضبوطی کا اظہار کیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید دہشت گر د حملوں کا امکان نہیں ۔ وین کے مفرور ڈرائیور22 سالہ یونس ابو یعقوب کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں وین حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں سیکڑوں افراد نے جائے وقوعہ پر پھول رکھے اور ہلاک وزخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیا ۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنی مقامی روایت کے مطابق انسانوں کا مینار بنایا ، جس کا مقصدتوازن ، ہمت اور مضبوطی کا اظہار کرنا تھا ۔

اس کے علاوہ اسپین کے شاہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال جاکر وین حملے میں زخمی افراد کی عیادت بھی کی ۔

دوسری جانب وین حملے میں ملوث ڈرائیور 22 سالہ یونس ابویعقوب کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مراکشی نژاد یونس ابویعقوب ممکنہ طور پر اس حملے کا منصوبہ ساز ہوسکتا ہے ، تاہم اسپین میں مزید کسی دہشت گردی کاامکان نہیں ہے ۔

تازہ ترین