• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
International Day Of Mosquitos

آج مچھروں سے بچاؤ کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے، گزشتہ کچھ برسوں میں ہزاروں لوگ مچھر وں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں،انہی مچھروں نے پشاورکے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

مچھر انسان کا پرانا دشمن ہے ۔ڈنک مارے تواس کے اثرات بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتے ہیں ، مچھر کے کاٹنے سے انسان ملیریا اور ڈینگی کا شکار ہوتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

انسانوں کے دشمن مچھر کے کاٹنے سے انسان ملیریا اور ڈینگی کا شکار ہوتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

عام مچھروں کی افزائش گندے پانی اور جوہڑوں میں ہوتی ہے جبکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں پلتا ہے۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے انسانی خون میں سفید خلیات بننے کا عمل رک جاتا ہے۔ تیز بخار ہوتا ہے، بروقت علاج نہ ہونے سے مریض کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

چکن گنیا کا مرض بھی مچھر سے پھیلتا ہے، یہ مرض ایڈیز مچھر سے پھیلتا ہے، جسے ’ٹائیگر‘ مچھر بھی کہا جاتا ہے۔ اس مچھر کی نموتازہ پانی میں ہوتی ہے۔

اگر کیلے کے درخت پر چھڑکاؤ کرنے کے بعد پتے اور تنے کے درمیان جمع ہونے والے پانی کامشاہدہ کیاجائے تو اس میں مچھر کے انڈوں کی افزائش نمایاں نظر آئے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی اور ملیریا کےمچھروں کی افزائش اپریل سے اکتوبر تک زیادہ ہو تی ہے۔گلی محلوں کوصاف ستھرا رکھنے ،مچھر مار اسپرے اور احتیاطی تدابیر سے ملیریا اور ڈینگی کے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین